ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کثرت ازواج ، سعودی مرد سبقت لے گئے،نصف ملین سعودیوں کی ایک سے زاید شادیاں

کثرت ازواج ، سعودی مرد سبقت لے گئے،نصف ملین سعودیوں کی ایک سے زاید شادیاں

Thu, 27 Oct 2016 12:11:06    S.O. News Service

 

ریاض ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ایک سے زاید شادیاں کرنے والے شہریوں کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے دوران ایک سے زاید شادیاں کرنے والے سعودی مردوں کی تعداد نصف ملین سے زاید ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سے زاید شادیاں کرنے والوں میں 25سے 49سال کی عمر مرد سر فہرست ہیں۔ عمر کے مذکورہ حصے میں 73ہزار 171افراد نے دو یا زیادہ شادیاں کررکھی ہیں۔ اس کے بعد معمولی فرق کے ساتھ 50سے 54 سال کی عمر کے 73ہزار 128مردوں کی ایک سے زاید شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 60سے 64 سال کی عمر میں ایک سے تین یا چار شادیاں کرنے والے مردوں کی تعداد 16ہزار 644درج کی گئی ہے۔ 55تا 59سال کے 14ہزار 634افراد نے تین شادیاں کی ہیں۔45سے 49سال کے ایسے مرد جنہوں نے دو شادیاں کی ہیں کی تعداد 63ہزار 415ہے جب کہ 20سے 24سال کے 869نوجوانوں نے دوسری شادی کی ہے۔


Share: